طاہر منیر کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں


میرے سکول کا ٹیچر طاہر منیر مسیحی ہے۔ بروز جمعہ گڈ فرائیڈے تھا اور آج ایسٹر ہے۔ میرا مسیحی کولیگ روز صبح ایک مسکراتی ہوئی دعا دیتا ہے مجھے میرے باقی کولیگز کی طرح۔ اسلام علیکم۔ میں جواب میں کہتی ہوں واعلیکم۔ ہر عید پر مجھے عید مبارک کہتا ہے اور محرم میں میرے سامنے تو کیا ویسے بھی میوزک نہیں بجاتا۔ نظموں کی ویسے ہی پریکٹس کرواتا ہے بچوں کو۔ بلا کا محنتی اور عزت دینے والا انسان ہے۔ مگر افسوس کہ میرے سکول میں عین Good Friday پر Parent Teaching Meeting تھی جس کی وجہ سے اس سلام میں پہل کرنے والے شخص کو ہم سبھی اپنے کاموں میں مصروف ہو کر ایک مسکراہٹ کا تحفہ بھی نہ دے سکے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ سکول میں اس Parent Teaching Meeting پر تھیم بھی ایسٹر تھی۔ موسیقی، سجاوٹ اور بچوں کی فائلوں تک میں ایسٹر کی جھلک تھی۔ یہ سب کچھ ہوا مگر ہم اپنے بیچ میں بیٹھے ایک مسیحی استاد اور دوست کو فراموش کر گئے۔ اس کی خوشی کا دن ہمارے لئے صرف ویرائٹی آف سٹائل تھا۔

مگر یہ پیغام کہیں بھی نہیں تھا کہ طاہر منیر ہم تمام سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ اور طالب علموں کی طرف سے تم کو یہ دن مبارک ہو۔ اُن کا عقیدہ ہمارا فیشن توبن سکتا ہے مگر تھوڑی سی بھی قدر نہیں پا سکتا۔ ہم کیا کر رہے ہیں؟ کہاں جا رہے ہیں؟ اور کہاں جائیں گے؟

اقلیت کے ساتھ یہ اتنی لا پرواہی ہم میں کہاں سے آئی۔ یہ اجتماعی لاپرواہ سوچ کی بدولت ہے۔ ہم پاکستانی ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری کا سلوک کرنے کے بعد ہاتھ ملتے ہیں۔ ہم پاکستانی مسلمان کون لوگ ہیں ؟ شریعت ہمیں رواداری کا درس دیتی ہے میں نہ کہتی منہ سے مبارک باد۔ مبادا شرک کا فتوہ لگ جائےگا۔ مگر ایک مسکراہٹ کے ساتھ ایک پھول ہی دے دیتی۔ مگر میں تو ایک مطمئن پاکستانی ہوں۔ جس کو یہ اطمینان ہے کہ میری نیت صاف ہے اور حسب ضابطہ و روایت پاکستانی اب کف افسوس مل رہی ہوں۔ بہت بار لفظ پاکستان اور پاکستانی دہرایا میں نے تو اس پر مجھے صرف دو حوالے دینے ہیں کہ ایک تو آزادی کی جدوجہد اور مملکت پاکستان کے حصول کے لئے مسیحیوں نے نا صرف قائد اور مسلمانوں کا موقف درست قرار دیا تھا۔ بلکہ عملاً حصہ بھی ڈالا تھا۔ تحریک آزادی میں مسٹر یوتھان جوزف کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بحیثیت صحافی مسلم لیگ کے لئے کارہائے نمایا ں انجام دیے۔

جب پاکستان و جود میں آیا تو قائد اعظم نے یہ یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو برابر حقوق دیے جائیں گے۔ بلکہ قائد اعظم نے قیام پاکستان کی تقریبات کے دوران کراچی کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب مین بھی شرکت کی تھی۔ جبکہ ان کے جانشینوں کو بد قسمتی سے یہ بات بھول گئی اور پاکستان  مسیحیوں کے لئے دنیا میں چھٹا خطرناک ملک جانا جاتا ہے۔ قائد کے 11 اگست 1947 کو دئیے گئے ایک خطبے کا حصہ آپ کی نذر کرتی ہوں۔

”آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لئے ، آپ آزاد ہیں مسجدوں یا کسی بھی جگہ عبادت کے لئے جانے کے لئے مملکت پاکستان میں۔ آپ کسی بھی مذہب ، فرقے یاذات سے تعلق رکھتے ہوں ریاست کا اس میں کوئی دخل نہیں ہوگا۔“

یعنی وجود پاکستان کا مقصد امن و سلامتی فروغ تھا اور کچھ بھی نہیں۔ مسیحی خادمین پاکستان کی ایک طویل فہرست کو مختصر کرکے پاکستانیوں کی طرف سے مسیحی برادران کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

ایئر فورس:

Air Vice Marshal Eric Gordon Hall (1947-1977)

Air COmmodore Patrick Desmond Callaghan (1945-1971)

Air Commodore Charless H Zazarte SBt

Air COmmodore Hillary Zuzarte SBt

Group Captain Ceil Chaudhry

Air Commodore Nazir Latif

Wing Commander Mervyn L. Middlecoat

Suqadron Leader Peter Christy

Flight Lieutenant William D. Harney

پاکستان آرمی

Major General Julian Peter

Major General Noel Israel Khokhar

Brigadier Samson Simon Sharaf

Brigadirer Daniel Austin

پاکستان نیوی

Rear Admiral Leslie Mungavin

Religious Ministers

Victor Azariah (Exective Secetary of the National Councial of Churches of Pakistan)

Rt. Rev. Samuel Robert Azariah (Moderator of the Church of Pakistan and Bishop in Raiwind)

Rev. Liaqat Qaiser (FGA)

Bishop Andrew Freancis, former Bishop of Multan in Pakistan

Francis Nadeem, awarded Tamgha-e-lmtiaz for Public Service.

سول سروس اور پولیس

Manuel Misquita, former mayor of Karachi,

Dr. Dilshad Najmudding ex IG Police and former ambassador

Cincinnatus Fabain D’Abreo, adminstrator and politician

Shahbaz Bhatti member of the National Assembly and Federal Minstier for Minorities Affairs form 2008-2011

تعلیم

Oswald Bruno Nazareth, high School teacher for 50 years.

Sunil Danish S/O Daniel Charles, Science Teacher with Great talent.

Mary Emily Gonsalves, awarded the Sitara-e-Imtiaz in recognition of her services to education.

Bernadette Louise Dean, academic and educator.

Audrey Juma, director of the Notre Dame institute of Education in Karachi

Leon Menezes, professor at the Institute of Business Adminstrtion.

Jecqueline Maria Dias, professor of nurshing at the Aga Khan University.

Riffat Arif, Teacher, Women’s activist and philanthropist form Gujranwala

کھیل۔ فنون لطیفہ اور صحافت

Jack Birtto, Olympic field hockey player.

Jacob Harris, first class cricketer and sports coach from Karachi.

John permal, 1964-74 the fastest human in Pakistan.

Ian Fyfe, cricketer, coach and a sports

Sunny Benjamin John, Singer from Karachi.

Quentin D’Silva, former Chairman & Chief Executive of Shell Pakistan Limited.

Asher John, Senior Journalist and former chief news editor of the daily Pakistan Today and former editor quality Daily Times.

Cyril Almedia, Journalist and and assistant editor for the daily newspaper Dawn.

Naveed Inayat, Businessman Na John International

Cyril Khokhar, A Professional Software Engineer and Social activist for development of Christian  community in Pakistan.

Cecil Joel, A businessman, professional scientist and engineer most notably renowned for working at NASA and MIT,

Nasir Saeed, Freelance columinst.

بہرحال تمام پاکستانی مسیحیوں کو Easterمبارک ہو۔ ہم سب کی طرف سے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).