ہمارے بوائے فرینڈ ہم سے چھینے جا چکے ہیں


 دنیا بھر کی لڑکیوں نے اکٹھے ہو کر انٹرنیٹ پر ’فورٹ نائٹ بیٹل رائل‘(Fortnight Battle Royale)نامی گیم کے خلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے اور اس پر پابندی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ویب سائٹ narcity.comیہ گیم ایکس باکس ون، پلے سٹیشن 4، کمپیوٹر، اور موبائل فونز پر مفت دستیاب ہے۔ یہ دراصل ایک جنگ پر مبنی گیم ہے جو ایک جزیرے پر ہوتی ہے اور کھلاڑی آن لائن ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہیں۔

یہ نوجوان لڑکوں میں اس قدر مقبول ہو چکی ہے کہ وہ ہمہ وقت اس پر مگن رہتے ہیں اور اپنی گرل فرینڈکو بالکل وقت نہیں دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی گرل فرینڈز نے انٹرنیٹ پر احتجاج شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے دو آن لائن پٹیشنز فائل کر رکھی ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ ’’اس گیم نے ہم سے ہمارے بوائے فرینڈز چھین لیے ہیں، چنانچہ اس پر پابندی لگائی جائے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق اب تک دنیا بھر سے ہزاروں لڑکیاں ان پٹیشنز پر دستخط کر چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی لڑکیاں اس گیم کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں جہاں ایشلے نامی لڑکی نے لکھا ہے کہ ’’میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب میرا بوائے فرینڈ کہے کہ میں اس گیم سے اکتا گیا ہوں۔‘‘سالم نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’مجھے اچھا لگتا ہے جب میرا بوائے فرینڈ فورٹ نائٹ کے لیے مجھے نظرانداز کرتاہے۔‘‘میگن نامی لڑکی نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’’میرا بوائے فرینڈ فورٹ نائٹ کو پیارا ہو گیا ہے، خدا اس کی روح کو سکون دے۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).