میں جنس تبدیل کروا کے عورت بنی اور اپنا پیار پا لیا


برطانیہ میں ایک لڑکی کو فیس بک پر ایک لڑکے سے محبت ہو گئی اور اس نے اسے میسج بھیج دیا لیکن لڑکے نے محبت نامہ مسترد کر دیا۔

دی مرر کے مطابق 22 سالہ ایرین اینڈرسن نامی یہ لڑکی درحقیقت لڑکی نہیں بلکہ خواجہ سراء تھی جو اب تک مردانہ جنسی خصوصیات کے ساتھ رہ رہی تھی۔ جب اس نے 28سالہ جیرڈ نورس نامی شخص کو اپنے متعلق بتایا تو اس نے اسے مسترد کر دیا۔

اس پر ایرین نے پلاسٹک سرجری کرواکے مکمل خاتون بننے کا فیصلہ کیا اور اگلے دو سالوں میں کئی آپریشن کروا ڈالے۔

دوسال بعد خاتون بن کر اس نے دوبارہ جیرڈ سے رابطہ کیا تو اس بار اس نے اسے قبول کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرین کا کہنا ہے کہ ”تین سال کی عمر میں ہی مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ میں غلط جسم کے ساتھ دنیا میں آ گئی ہوں۔

میں اپنی ماں کا میک اپ اٹھا کر کرتی اور لوگوں کو دکھاتی تھی تاہم اب تک میں نے اپنے جسم میں کوئی تبدیلی نہیں کروائی تھی۔ میں خوش ہوں کہ اس تبدیلی کے بعد مجھے جیرڈ کی محبت مل گئی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).