میں دس برس حاملہ رہی اور یہ بہترین نوکری ہے!


زندگی کے 10 سال حاملہ رہ کر گزارنے والی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر لڑکی حیران رہ جائے گی

 ڈیلی سٹار کے مطابق 44سالہ لیٹی رے بیک نامی اس خاتون نے کہا ہے کہ ”بچے پیدا کرنا خواتین کے لیے دنیا کی بہترین ’جاب‘ ہے۔“خود لیٹی رے بیک اور اس کے 49سالہ شوہر ڈیوڈ رے بیک نے 16بچے پیدا کیے ہیں جن میں 10بیٹیاں اور 6بیٹے شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی ڈیلی کے کی عمر 22سال جبکہ سب سے چھوٹے بیٹے واﺅگھن کی عمر 2سال ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نارتھ پام بیچ کے اس جوڑے ڈیوڈ اور لیٹی کی شادی 23سال قبل ہوئی تھی اور لیٹی ان 16بچوں کو پیدا کرنے میں مجموعی طور پر 10سال حاملہ رہی۔ لیٹی کا کہنا ہے کہ ”میں اور ڈیوڈ خوش قسمت ہیں کہ ہمارے اتنے سارے بچے ہیں۔ میں حقیقی طور پر اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ بچے پیدا کرنا اور ان کی پرورش کرنا دنیا کی بہترین اور مسحورکن نوکری ہے۔میں نہیں جانتی کہ ابھی ہم اور بچے پیدا کریں گے یا نہیں، ہم نے کبھی اس پر بات نہیں کی کہ ہمارے کل کتنے بچے ہوں گے۔میں صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھتی ہوں، عبادت کرتی ہوں اور دن بھر کرنے والے کاموں کی ایک فہرست بناتی ہوں۔ پھر میں اپنے بچوں کو گھر میں ہی پڑھاتی ہوں۔ میرے بچے ریاضی، سائنس، تاریخ، آرٹ اور مختلف زبانوں کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ہمارے جو بچے بڑے ہیں وہ ہوم سکول کے ساتھ ساتھ ایک سپورٹس کلب میں بھی جاتے ہیں۔کھانے پینے کے سامان کی خریداری پر ہمارا ایک ہفتے کا 650ڈالر(تقریباً 75ہزار روپے) خرچ آتا ہے۔ ہم ہرہفتے12گیلن دودھ، 100سے زائد انڈے، 40پاﺅنڈ چکن، 40سے 50پاﺅنڈ آلو اور اتنے ہی چاول خریدتے ہیں۔“

ضرور پڑھیں:’’تم تو میرے بھائی جیسے ہو ،تمہارے ساتھ میں پیار والا سین کیسے کروں ‘‘بالی ووڈ کی مشہور اور بولڈ ترین اداکارہ کرینہ کپور نے یہ الفاظ کس اداکار کو کہے تھے ؟نام جان کر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا 

Facebook Comments HS