فیس بک کے ذریعے بائیس بچے پیدا کرنے والے کی کہانی


فیس بک پر لڑکے لڑکیوں کی دوستیاں اور شادیاں ہونے کی خبریں تو ہم سنتے رہتے ہیں لیکن برطانیہ کے ایک شخص نے فیس بک کے ذریعے ایک ایسا کام کر ڈالا ہے جس کا کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق گلاسگو سے تعلق رکھنے والے انتھونی فلیچر نامی شخص نے سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے 22بچے پیدا کر ڈالے ہیں اور کبھی ان خواتین سے ملا تک نہیں، جو اس کے بچوں کی مائیں بنی ہیں۔

انتھونی فلیچر نے کیا کچھ یوں کہ وہ فیس بک کے ذریعے ایسی خواتین سے دوستی کرتا جو بغیر باپ کے بچہ پیدا کرنے کی خواہش مند ہوتی تھیں۔ پھر وہ انہیں اپنے سپرمز محفوظ کروا کے بھیج دیتا اور وہ ان سپرمز کے ذریعے اس کے بچے کی ماں بن جاتیں۔انتالیس سالہ انتھونی فلیچر کا کہنا ہے کہ ”میں نے فیس بک پر اپنے سپرمز عطیہ کرنے کی تشہیر کی اور اب تک 50خواتین کو سپرمز دے چکا ہوں جن میں سے 22بچے پیدا کر چکی ہیں۔میں جانتا تھا کہ لائسنس کے بغیر سپرمز عطیہ کرنا برطانیہ میں جرم ہے لیکن میں ان خواتین کی مدد کرنا چاہتا تھا جو اپنے شوہر کے ذریعے بچہ پیدا کرنے میں ناکام ہیں یا باپ کے بغیر بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔میں گزشتہ 5سال سے یہ کام کر رہا ہوں اور مجھے اس وقت سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جب میری وجہ سے کسی بے اولاد جوڑے کی گود ہری ہوتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).