نظر نہ آنے والا طیارہ؛ چین نے کیا طریقہ استعمال کیا؟

میل آن لائن کے مطابق چین میں بنا یہ جنگی طیارہ ایسا ہے جو نظر ہی نہیں آتا اور دنیا کا کوئی ریڈار اسے نہیں پکڑ سکتا۔ اس کی تیاری میں چینی سائنسدانوں نے ایک قسم کا میٹا میٹریل (Metamaterial)استعمال کیا ہے جو ریڈیائی لہروں کے ٹکرا کر واپس جانے کے اندا ز کو تبدیل کر دیتا ہے اور یوں ریڈرا کی لہریں اس طیارے کا سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ میٹا میٹریل نن ژنگ کی ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کی ایک لیبارٹری میں سائنسدانوں نے تیار کیا اور شین ینگ میں واقع چینی فوج کے پیداواری اڈے پر جنگی جہاز کی تیاری میں اس کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ چینی حکام کی طرف سے تاحال یہ افشاء نہیں کیا گیا کہ یہ میٹریل کن طیاروں پر استعمال کیا گیا ہے۔
Facebook Comments HS

