”ہاں بھئی، کون کون ہے سخت لونڈا یہاں؟“ رابعہ بٹ کی تصویر اورسوشل میڈیائی رد عمل


رابعہ بٹ معروف ماڈل ہیں جو کافی عرصے سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور اب اتنی پہچان بنا چکی ہیں کہ ان کا شمار معروف ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

رابعہ بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے! انہوں نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا تھا ”سخت لونڈا۔“

”سخت لونڈا“ کا لفظ معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے استعمال کیا تھا جو بعد ازاں اتنا مشہور ہوا کہ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے کئی میمز اور لطیفے بنائے گئے اور لگتا ہے کہ رابعہ بٹ بھی اس کے زیر اثر آ گئیں جنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہاں بھئی، کون کون ہے سخت لونڈا یہاں؟“

تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور مداحوں نے اس موقع پر بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ایک صارف نے لکھا ”ان لوگوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جنہوں نے اس کا دوہرا مطلب تھا اور یہ نہیں پتہ کہ آخر یہ سب کیا ہے“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).