یہ الیزے خان کی بڑی بہن ہیں یا والدہ؟
اداکار فیروز خان اور الیزے خان کی شادی نے سوشل میڈیا پر فتح کر لیا تھا اور ہر جانب ان کی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ ہی دیکھنے کو ملتی تھیں۔ شادی ختم ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں لیکن تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پاکستانیوں نے الیزے خان کو تو دیکھا ہی تھا لیکن ان کی والدہ کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں اور کیسی نظر آتی ہیں لیکن جب ان کی تصویر منظرعام پر آئی تو پاکستانی آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے۔ الیزہ خان کی والدہ نے تو بڑھاپے کو چکمہ ہی دیدیا ہے جو ان کی والدہ کم اور بڑی بہن زیادہ لگتی ہیں اور چہرے تو اس قدر ملتے جلتے ہیں کہ دونوں کو ’کاربن کاپی‘ قرار دیدیا گیا ہے۔
یہ تصویر سامنے آئی تو واقعی میں پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہی جن کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے فیروز خان نے الیزہ خان کی والدہ کے نوجوان ’ورژن‘ سے شادی کی ہے۔


