بولڈ مناظر اور نیوڈٹی والے کرداروں میں بھی فیملی کی پوری سپورٹ حاصل ہے: پریانکا چوپڑا

حالیہ دور میں بننے والی کوئی بھی بھارتی فلم ایسی نہیں جس میں عریانیت اور ننگے پن کی نمائش نہ کی گئی ہو،گویا بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ اصول فروغ پا چکا ہے کہ’’ بولڈ اور فحش مناظر جس فلم میں زیادہ ہوں گے وہی فلم بھارتی باکس آفس میں زیادہ بزنس کرے گی ‘‘ اسی اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے اب کوئی بھی ایسی فنکارہ یا اداکار نہیں ملتا جو فحش اور بولڈ مناظر عکسبند کرانے سے کتراتا یا ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہو، اور تو اور بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی نام کمانے والی بھارتی فنکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی کہہ دیا ہے کہ’’ فلم کی کہانی کے مطابق مجھے یا میری فیملی کو برہنہ یا ’’نیوڈٹی‘‘ والا کردار ادا کرنے میں زرا بھر بھی تامل نہیں اور نہ ہی میں ایسے کردار ادا کرنے سے کتراتی ہوں ‘‘ بلکہ ایسے کردار کی وجہ سے میرے گھر والے میرا حوصلہ بڑھاتے اورمجھے اس حوالے سے گائیڈ کرتے ہیں ۔

