لاہور میں سوائن فلو سے ایک اور ہلاکت
شیخ زید ہسپتال میں 55 سالہ حمیدہ بی بی موذی موض کے ہاتھوں ہلاک ، علاج جاری تھا لیکن جانبر نہ ہوسکیں ، پنجاب میں ہلاکتیں 15 ہوگئیں
لاہور میں سوائن فلو سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ، مرنیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی ، پنجاب میں مجموعی طور پر 15 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں 55 سالہ حمیدہ بی بی میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہوئی جس کا علاج معالجہ جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ اس ہلاکت سے لاہور میں سوائن فلو کا شکار ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 15 لوگ سوائن فلو کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).