جو لوگ ابھی پیدا نہیں ہوئے وہ سٹیون ہاکنگ کے جنازے میں کیسے شریک ہوں گے؟


 عظیم سائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے ایک بار مذاقاً کہا تھا کہ لوگ اگر اپنے بچپن میں جا کر اپنے آپ سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی شکایت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹائم ٹریول ایجاد کرنا چاہیے۔اب سٹیفن ہاکنگ فاؤنڈیشن نے آنجہانی سائنسدان کی میموریل سروس کی بکنگ میں ان کی اس مذاقاً کہی گئی بات پر عملدرآمد کر ڈالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سٹیفن ہاکنگ کی میموریل سروس لندن میں ویسٹ منسٹر ابے میں 15جون کو ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے آن لائن بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس روز سر سٹیفن ہاکنگ کی راکھ آئزک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبروں کے پہلو میں دفن کی جائے گی۔

سٹیفن ہاکنگ فاؤنڈیشن نے میموریل سروس کی بکنگ کے لیے جو آن لائن پلیٹ فارم بنایا ہے اس میں حیران کن طور پر مستقبل میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے ٹائم ٹریول کے ذریعے اس میموریل سروس میں شامل ہونے کی آپشن بھی رکھی گئی ہے۔ جب کوئی اس پلیٹ فارم پر ’ڈیٹ آف برتھ‘ کے سیکشن پر کلک کرتا ہے تو ایک ’بار‘ کھلتی ہے جس میں 2019ء سے 2038ء تک کے سال درج ہیں۔ یعنی ان سالوں میں پیدا ہونے والے افراد بھی ٹائم ٹریول کے ذریعے پیچھے آ کر اس سروس میں شامل ہو سکیں گے۔فاؤنڈیشن کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میموریل سروس میں ایک ہزار لوگوں کے لیے جگہ ہو گی، یہ جگہیں ان لوگوں کے لیے ہیں جو اس وقت زندہ ہیں، تاہم ہم نے ٹائم ٹریول کے امکان کو بھی رد نہیں کیا، بلکہ اس کے لیے بھی آپشن رکھا ہے، کیونکہ ہر چیز ممکن ہے جب تک اس کے ناممکن ہونا ثابت نہ ہو جائے۔ اب تک ٹائم ٹریول کے ناممکن ہونا ثابت نہیں ہوا، چنانچہ ہم نے بکنگ میں آئندہ سالوں میں پیدا ہونے والے لوگوں کے لیے بھی جگہ رکھی ہے تاکہ جو اس وقت پیدا نہیں ہوئے وہ لوگ بھی سر سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).