کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ : 5 اہلکار جاں بحق
نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 5 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ 2 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- فوج مخالف مہم: میجر جنرل سمیت 5 سابق افسران کی پنشن مراعات واپس - 12/06/2022
- ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے - 09/06/2022
- عامر لیاقت ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے - 30/05/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).