فاروق ستار نے اپنی اہلیہ کا رشتہ کس طرح مانگا؟


متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے پہلی مرتبہ اپنی شادی کی داستان سنا دی ہے کہ کس طرح وہ اپنی اہلیہ افشا سے ملے اور کن حالات میں انہوں نے شادی کی پیشکش کی ۔

نجی ٹی وی چینل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ ہم مریضوں کو دیکھنے کیلئے کلینیکل پوسٹنگز میں جاتے تھے۔ افشاں ان کی والدہ اور ان کی خالہ بھی وہاں آئیں۔ افشاں میرے اس وقت کے پرنسپل پروفیسر کشف الدجا کی نواسی بھی تھیں۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ ہمیں ڈاکٹر کشف الدجا کے پاس لے جائیں گے؟ تو میں نے کہا جی ٹھیک ہے۔ انہوں نے مجھے انگلی پکڑائی اور میں نے پہنچا پکڑ لیا۔

فاروق ستار نے بتایا کہ میں افشاں کو وہاں پر لے گیا لیکن انہوں نے مجھے اپنا فون نمبر اور ایڈریس غلط دیا تھا کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ مناسب نہیں ہو گا تاہم میری میئر شپ کے بعد جب پانی کی بندش کا معاملہ ہوا اور میں ٹی وی پر آیا تو اس وقت کینال کی صفائی ہو رہی تھی۔ افشاں کی والدہ نے مجھے پہچان لیا اور اس کے اگلے دن ہی مجھے افشاں کا فون آیا گھر کے پی ٹی سی ایل پر، فون پر انہوں نے پوچھا کہ آپ نے مجھے پہچانا ہے؟ تو میں نے فوری جواب دیا کہ بالکل پہچان لیا آپ افشاں ہیں۔ انہوں نے تقریبا یہ فون چار سال کے بعد کیا تھا۔ فون پر میں نے ان سے پوچھا کہ ’آسامی خالی ہے یا پر ہو گئی ہے‘. جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ابھی خالی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے رشتہ بھی سیاسی زبان میں مانگا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).