پریا پرکاش کی فلم کا اگلا کلپ بھی وائرل ہو گیا


اپنی اداﺅں سے لاکھوں دلوں کو چھلنی کرنے اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پریا پراکاش ورئیر اور روشن عبدالرہوف کی فلم کے گانے ”مونالے پونالے“ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جو پہلے گانے کے ویڈیو کلپ کی طرح دیکھنے لائق ہے۔

ملیالم فلم ”اورو اڈار لو“ کو ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اسی سلسلے میں اس فلم میں شامل تامل گانے ”مونالے پونالے“ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں مرکزی کرداروں یعنی پریا اور روشن کے درمیان ہونے والے پیار بھرے ”ڈرامے“ کو فلمایا گیا ہے۔

پرل مانے اور شان رحمان کی جانب سے کمپوز کئے گئے اس گانے کا میوزک بھی بہترین ہے اور ٹیزر سامنے آنے کے بعد شائقین شدت سے فلم ریلیز ہونے کے انتظار میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).