یہ زمین کرائے پر دستیاب نہیں
شہر کے جنوب میں ٹھکانے کے ایک مقام پر خواجگان کی حویلی ایستادہ ہے۔ اچھے وقتوں میں بنی عمارت کے اونچے دروازے، کشادہ دالان، عقبی صحن، ہوادار کمرے اور چوبی دریچوں سے ترتیب پانے والا نقشہ بتاتا ہے کہ کبھی یہ گھرانہ خوشحال رہا ہو گا۔ یہ مگر گزرے زمانے کے قصے ہیں۔ عمارتیں بنانے والے تہ خاک آسودہ ہیں۔ بعد میں آنے والوں نے کارخانے، دکان اور کھیت کھلیان کے بکھیڑے کو اپنی شان سے فروتر جانا۔ سکول کالج
Read more
















































































