پٹھان کوٹ حملے کی تفتیشی رپورٹ سے حقائق سامنے آگئے
پٹھان کوٹ حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق سارے الزامات غلط نکلے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کا بھانڈا ان کی اپنی رپورٹ نے پھوڑ دیا۔ بی ایس ایف کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا سرحد پارکرنا ثابت نہ ہو سکا۔
پٹھان کوٹ حملوں آوروں کا تعلق پاکستان سے بتانے والی بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کا بھانڈا ان کی اپنی تفتیشی رپورٹ نے پھوڑ دیا۔ ڈی آئی جی بی ایس ایف کی سربراہی میں بننے والی تفتیشی ٹیم کو حملوں آوروں کا سرحد پار کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب سے جموں تک کہیں بھی سرحدی باڑ سے چھیڑ خانی نہیں کی گئی اور نہ ہی حملہ آوروں کا جموں سے تعلق ثابت ہو سکا۔
دریاو¿ں اور ندی نالوں میں ڈیجیٹل کیمرے نصب ہیں لیکن وہاں سے بھی کسی سرحدی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ حملہ آوروں کے پاس سے کوئی جی پی ایس ڈیوائس برآمد نہیں ہوئی اس لیے یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ وہ کہاں سے آئے۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).