خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق


خیبر پختون خوا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظورآفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہونے والی گفت وشنید نتیجہ خیزثابت ہوئی ہیں۔ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جے یو آئی (ف) کے تجویزکردہ نام منظور آفریدی پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کا باقاعدہ طور پر اعلان آج شام تک کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منطور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹرایوب آفریدی کے بھائی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں، منظور آفریدی کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے اور وہ ملک کی معروف کمپنی کے مالک ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).