چمگادڑیں میری دوست ہیں، 400 سے زیادہ یہ چمگادڑیں صبح ہونے سے پہلے میرے کمرے میں آ جاتی ہیں


74 سالہ خاتون جو 400 چمگادڑوں کے ساتھ رہتی ہے، ان سے دوستی کیسے ہوئی؟ ایسی کہانی آپ نے زندگی میں کبھی نہ سنی ہوگی

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق احمدآباد شہر سے 50کلومیٹر کی دوری پر واقع اس گاﺅں کی باسی 74سالہ شانتابین براجپتی کو لوگ چمگادڑوں والی اماں کے نام سے پکارتے ہیں۔ شانتا بین کا کہنا تھا کہ ”میں نے تو کسی وائرس کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ میں ان چمکادڑوں کے ساتھ 10سال سے رہ رہی ہوں۔ یہی میراخاندان ہے۔ کمرے میں ان کی آبادی زیادہ ہونے کے بعد میں صحن میں سونے لگی ہوں اور کھانا بھی باہر ہی پکاتی ہوں۔یہاں کمرے میں ہر طرف چمگادڑیں ہیں،دیواروں پر ، چھت پر اور فرش پر بھی۔ دس سال قبل یہاں چند چمکادڑوں نے رہائش شروع کی تھی۔ شروع میںتو یہ مجھ سے ڈرتی تھیں اور میںان سے ڈرتی تھی لیکن اب ہماری آپس میں دوستی ہوگئی ہے۔ یہ رات کو اڑتی ہیں اور باہر جاتی ہیں اور صبح ہونے سے پہلے واپس آجاتی ہیں۔ مجھے ان سے بہت پیار ہے اور یہ بھی مجھے پسند کرتی ہیں۔“

Facebook Comments HS