ناصر سعید کھوسہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ ہوں گے: شہبازشریف کا اعلان


ناصر سعید کھوسہ کو پنجاب کا نگران وزیرِاعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے۔ ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں جوکہ پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بینچ میں بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر سعید کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں۔ملک کو جمہوری نظام کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ناصر سعید کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا، ناصر کھوسہ 31 مئی سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے فرائض انجام دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).