صوفیہ کی باتھ روم سیلفی 20،000 سے زیادہ مرتبہ کیوں شئیر ہوئی؟

صوفیہ کو یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے احساس ہی نہ ہو سکا کہ ٹوائلٹ کا کموڈ ایک دیوار کے ساتھ ہے جبکہ ٹشو پیپر کا رول مخالف سمت میں دوسری دیوار کے ساتھ لگا ہوا ہے، جو کموڈ کے قریب ترین ہونا چاہیے تھا۔ بہرحال صوفیہ کی یہ معمولی غفلت بین الاقوامی سطح پر اس کے تمسخر کا سبب بن گئی۔ ایک صارف نے اس کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ”انہیں تو رفع حاجت کے بعد ٹشو لینے کے لیے چل کر دوسری طرف جانا پڑتا ہو گا۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”چلنا پھرنا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے، اس لیے ٹشو رول کموڈ سے دور رکھا گیا ہے۔“اس سیلفی میں جہاں ٹشو رول کموڈ سے دور ہوتا ہے وہیں بجلی کی ایک ساکٹ کموڈ کے عین اوپر لگی ہوتی ہے اور اس میں موبائل فون کا ایک چارجر بھی موجود ہوتا ہے۔ اس پر لیا کویشا نامی ایک لڑکی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ٹشو رول دور، چارجر قریب، کیا یہ ٹوائلٹ ری چارج بھی ہوتا ہے؟“رپورٹ کے مطابق اب تک اس تصویر کو 20ہزار سے زائد صارفین ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔



