آپ کی مردانہ صحت کیسی ہے؟ ویب سائٹ پر چیک کیجیے


مردانہ طاقت کے ادویات تو مارکیٹ میں بہت ہیں لیکن بہت سے مردوں کو یہ ہی معلوم نہیں ہو پاتا کہ ان کی جنسی کارکردگی کس مرحلے پر ہے اور انہیں دوا کی ضرورت ہے یا نہیں۔ چنانچہ اکثر تو بے وجہ ہی ادویات پھانکتے چلتے جاتے ہیں۔ اب امریکہ کے ماہرین نے ایک ایسی ویب سائٹ بنا دی ہے جس کے ذریعے مرد اپنی جنسی طاقت کا پتہ چلا سکتے ہیں۔میل آن لائن کے مطابق یہ ویب سائٹ LloydsPharmacy کے ماہرین نے بنائی ہے جس پر محض 60سیکنڈ میں 7مختلف سوالوں کے جوابات دینے پر ویب سائٹ

https://onlinedoctor.lloydspharmacy.com/uk/erection-check?source=aw&utm_source=Skimlinks&utm_medium=affiliates&utm_campaign=onlinedoctoraffiliates

آپ کو بتا دے گی کہ آپ کی جنسی طاقت کتنی ہیں اور آپ کتنے فیصد جنسی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ویب سائٹ پر مردوں سے ایستادگی، جنسی تحریک دینے والے عوامل اور دیگر ایسی ہی چیزوں کے متعلق سات سوالات کیے جاتے ہیں اور ہر سوال کے نیچے 5آپشن موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک کو اپنا جواب بنانا ہوتا ہے۔ Lloyds کی عہدیدار ڈاکٹر کیرن سیان کا کہنا تھا کہ ”مردوں کو جب کوئی جنسی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو ان کی اکثریت اس پر کسی سے مشورہ نہیں کرتی۔ چنانچہ ان کا مسئلہ سنگین تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ ہم نے یہ ویب سائٹ ایسے مردوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی بنائی ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنی جنسی طاقت کا اندازہ لگا سکیں اور اگر انہیں کسی علاج کی ضرورت ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کر سکیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).