تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے


\"chتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور یکم مئی کو لاہور میں پارٹی جلسے سے قبل چوہدری سرور نے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف میں اختلافات کی دم توڑتی خبریں ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرگئیں اور کئی رہنما شاہ محمود قریشی کے فیصلوں سے سخت ناراض ہیں جب کہ یکم مئی کو لاہور میں جلسے سے قبل چوہدری سرور نے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا جس سے ان کی ناراضگی مزید واضح ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کے درمیان کئی بار تلخ کلامی ہوچکی ہے اور اب دونوں کے درمیاں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے باعث وہ آج رات لندن روانہ ہوجائیں گے اور ان کا ٹکٹ بھی کنفرم ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے چوہدری سرور کی ناراضگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری سرور لندن میں بیٹے کی الیکشن مہم کا حصہ بننے جارہے ہیں اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں جانے کی اجازت دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments