جب سمندر پہ نہانے والا لڑکا مردانہ صلاحیت سے محروم ہو گیا


ساحل سمندر پر نہاتا نوجوان ہمیشہ کے لئے مردانگی سے محروم ہوگیا، انتہائی تکلیف دہ خبر آگئی

دی مرر کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا نوعمر لڑکا اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ ساحل کے قریب تیراکی کررہا تھا کہ جب ایک شارک نے اس پر حملہ کردیا۔ پائیڈاڈ ساحل پر فرائض سرانجام دیتے والے ایک لائف گارڈ کا کہنا تھا کہ اس نے شارک کو لڑکوں کی جانب بڑھتے دیکھا اور انہیں خبردار کیا لیکن اسی دوران شارک نے 18 سالہ لڑکے ہوزے ارنیسٹر ڈی سلوا پر حملہ کردیا۔ شارک نے اس کے جسم کے مردانہ حصے کو نشانہ بنایا اور اسے کاٹ کر لے گئی۔ درد سے بلبلاتے نوجوان کو اس کے ساتھی بمشکل لہولہان حالت میں پانی سے باہر لے کر آئے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آچکی ہے جس میں زخمی لڑکے کو ساحل کی ریت پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے آس پاس دکھائی دینے والے کچھ افراد اس کے زخم پر کپڑا باندھ کر خون روکنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کچھ اسے حوصلہ دیتے ہوئے اور سانس لینے کو کہہ رہے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ خوفناک واقعہ پیش آیا وہاں سمندر میں ٹائیگر شارک مچھلی پائی جاتی ہے اور ساحل پر اس مچھلی کی موجودگی سے خبردار کرنے والے سائن بورڈ بھی نصب کئے گئے ہیں۔ زخمی لڑکے کو ابتدائی طبی امداد ایروناٹیکا ہسپتال میں دی گئی جس کے بعد مزید علاج کے لئے اسے ریسٹارکاﺅ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).