میں دنیا کی سب سے خوبصورت نانی ہوں؛ 36 سالہ لڑکی کا دعوی


’میرے سے بہتر کوئی بھی یہ کام نہیں کرسکتا‘ 36 سال کی عمر میں نانی بننے والی لڑکی نے ایسا اعلان کردیا کہ سب حیران پریشان رہ جائیں

رپورٹ کے مطابق کیری ہلٹن کی 17سالہ بیٹی نے گزشتہ سال ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جس سے کیری اتنی کم عمر میں نانی بن گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنے حسن میں اضافہ کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری پر 13ہزار پاﺅنڈ(تقریباً 20لاکھ روپے) خرچ کیے اور اب دنیا کی خوبصورت ترین نانی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی جدوجہد شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف اس کی آسٹریلوی حریف گینا کا کہنا ہے کہ ”میری خوبصورتی فطری ہے لیکن ہلٹن نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورتی حاصل کی ہے، چنانچہ یہ ٹائٹل میرے پاس ہی رہے گا۔ “ کیری ہلٹن کا کہنا ہے کہ ”جب کبھی شاپنگ کے دوران میری بیٹی مجھے مما کہہ کر بلائے تو دکان دار حیرت سے اسے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کیا کہا؟ اس پر جب میں انہیں بتاتی ہوں کہ میں نانی بھی بن چکی ہوں تو وہ یقین کرنے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔ چنانچہ مجھ سے خوبصورت نانی دنیا میں کوئی اور نہیں ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).