نواب آف بہاولپور بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف سے باغی ہو گئے


 

پاکستان تحریک انصاف اور نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب صلاح الدین عباسی اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم اور تحریک انصاف کی بہاولپور کے شہری حلقہ سے الیکشن لڑنے کی شرط پ رمعاملات الجھ گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نواب صلاح الدین عباسی کو بہاولپور کے شہری حلقہ سے بلیغ الرحمن کے مقابلے میں الیکشن لڑانا چاہتی ہے۔ جب کہ نواب صلاح الدین عباسی اپنے آبائی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں اور وہ اپنی پارٹی بہاولپور نیشنل عوام پارٹی کے دیگر عہدیداران کے لیے بھی ٹکٹ کے خواہش مند ہیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے انہیں اس ضمن میں کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ لہذا نواب صلاح الدین عباسی نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اپنی پارٹی کے عہدیداروں اور اپنے رفقا کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ کے جزل سیکرٹری چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی اجلاس میں شامل ہوں گے۔

بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری شہباز ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواب صلاح الدین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔ پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ نواب صلاح الدین بہاولپور صوبے کی بحالی چاہتے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پپپلز پارٹی صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے کوئی سنجیدہ بات چیت کرنے سے گریزاں ہیں۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین کی تحرک انصاف میں شمولیت سے جنوبی پنجاب میں عمران خان کی پوزیشن بہت بہتر ہو گئی تھی۔ 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).