عمران خان دفعہ 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے: این اے 53 سے کاغذات نامزدگی چیلنج


جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے۔ این اے 53 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ اور عمران خان کو 18 جون کو طلب کرلیا ہے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ٹیرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان صادق اور امین نہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

اعتراض کنندہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).