بیگم کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک: آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا


بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔ میاں نوازشریف ،مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پرا نتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا میاں نوازشریف ،مریم نواز اور لندن میں موجود شریف فیملی کے دیگر افراد بھی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لئے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثنا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے، اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ لندن پہنچ گئے ہیں،ابھی اسپتال کی طرف جارہے ہیں۔ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).