نور بخاری کن لوگوں کی وجہ سے لائیو نہیں آ پاتیں؟

فلمسٹار نوربخاری ایک مرتبہ پھر دورہ سعودی عرب کی وجہ سے خبروں میں ہیں تاہم اب ان کا ایک ایسا پیغام سامنے آگیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھاکہ ”مرد مجھے میسج کرتے رہتے ہیں اور مجھ سے توقع کرتے ہیں کہ جواب دیں جو میں کبھی نہیں دوں گی کیونکہ میں نے ’پلیز میرے ساتھ شادی کرلیں‘ کے آپ کے میسجز کی وجہ سے فیس بک پر لائیو آنابند کردیا۔اگرآپ واقعی شادی کرنا چاہتے ہیں تو یتیم خانہ کی لڑکیوں سے جاکر شادی کریں اور انہیں زندگی دیں، میں یہاں پروپوزلز لینے کے لیے نہیں ، کچھ عزت ہے “۔
نور کا یہ پیغام آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیئے، کسی نے اداکارہ کا مذاق بنایاتوکوئی ان کی حمایت میں آگے آیا اور میسجر کرنے والوں کو کھری کھری سنائیں۔
عافیہ نے لکھاکہ ’شرم آنی چاہیے ایسے مردوں کو “
وصی نے لکھاکہ ’ بہت اہم بات ہے ، کیا میں آپ سے رابطے میں رہ سکتا ہوں‘۔
طارق نے لکھاکہ شکر ہے اپنے بوائز کا نام نہیں لیا
ٹیپوسلطان نے لکھاکہ ’میڈم نورآپ کو دوبارہ سکرین پر آنا چاہیے اور آپ کی ایک بڑی فین فالونگ ہے ، امن کا پیغام پھیلاناچاہیے “۔
فیاض خان نے لکھاکہ ’یہ آپ کی کامیابی ہے ، جب مرحوم جنید جمشید بدلے تھے تو لوگوں نے انہیں بہت تنگ کیاتھا ، میں سمجھتاہوں یہ لوگوں کا اس طرح کہنا آپ کے تبدیل ہونے کی قبولیت ہے‘۔
زیشان خان نے لکھاکہ ’ہاہاہا، یتیم خانہ ہی کیوں، اگرکسی کو آپ میں دلچسپی ہے تو وہ دوسرے جگہ پر کیوں جائے ؟؟‘
اے جی بھٹی نے لکھاکہ” بے چاروں کا دل تو نہ توڑیں ، آپ سے پیارکرتے ہیں“









