تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان بھی رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی تحریک انصاف کی رہنماءفردوس عاشق اعوان بھی رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں اور ان کی تین کمپنیاں سامنے آگئیں جن کی بنیاد پر ان کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج کردیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی تین کمپنیاں ہیں جن کی انہوں نے لاہور سے رجسٹریشن کروائی اور تینوں کمپنیاں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں لیکن کاغذات نامزدگی میں انہوں نے یہ کمپنیاں چھپائی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی سماعت آج ہی متوقع ہے ۔
Facebook Comments HS


