برگر کنگ کا ایک اور شرمناک اشتہار


’’جو لڑکی یہ شرمناک کام کرے اُسے پوری عمر مفت برگر دیں گے ‘‘  برگر کنگ نے ایسا اخلاق باختہ اشتہار دے دیا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی اس اشتہاری مہم کو ’دی بیسٹ فٹ بال جینز‘ (The best football Genes)کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’اس طرح خواتین بہترین فٹ بالروں کے بچوں کو جنم دیں گی جس کا فائدہ روس کو ہو گا اور فٹ بالرز کے بہترین جینز سے پیدا ہونے والے بچے بڑے ہو کر روسی ٹیم میں شامل ہو کر ملک کو فتح سے ہمکنار کریں گے۔‘‘کمپنی کی طرف سے یہ اشتہار روسی سوشل میڈیا نیٹ ورک ’وی کے‘ پر پوسٹ کیا گیا تاہم شہریوں کی طرف سے اس پر شدید تنقید کیے جانے پریہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔ خواتی کے حقوق کی تنظمیں بھی اس اشتہار پر میدان میں کود پڑی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’’کمپنی کا اشتہار انتہائی گھٹیا اور صنفی امتیاز پر مبنی ہے۔‘‘ کڑی تنقید پر برگرکنگ کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم اپنے اس اشتہار پر معافی کے خواستگار ہیں۔ ہمارا یہ اعلان بہت ناگوار گزرنے والا تھا۔ ہمیں یہ پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔‘‘ واضح رہے کہ برگر کنگ کے اشتہاروں میں اس سے پیشتر بھی غیر صحت مند جنسی رویہ نوٹ کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).