حمزہ شہباز کا بھی دو شادیوں کا اعتراف؛ عائشہ احد کا نام شامل ہے یا نہیں؟


حمزہ شہباز کابھی دو شادیوں کا اعتراف عائشہ احد کا نام شامل ہے یا نہیں؟ بڑی خبرآگئی

عام انتخابات سے قبل امیدواروں کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبا زکے ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق حمزہ شہباز 155 کنال اراضی کے مالک ہیں اور ان کے نام پر کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کا کل بینک بیلنس 43 لاکھ 70 ہزار روپے ہے جبکہ وہ 21 ملزمیں شیئرہولڈ ر بھی ہیں۔حمزہ شہبازکے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکی دو اہلیہ ہیں جن میں ایک اہلیہ رابعہ شہباز،دوسری کانام مہرالنساہے۔

واضح رہے کہ عائشہ احد کو بھی ماضی میں حمزہ شہبا ز کی بیوی قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن ان کے ظاہر کردہ اثاثوں میں عائشہ احد کا کوئی ذکر نہیں۔

Facebook Comments HS