جب خاتون پولیس اہلکار نے پچپن میں ریپ کرنے والے کو جیل پہنچایا


مزید متاثرین

جنسی استحصال

ان بری یادوں سے پریشان ہو کر انھوں نے اپنے سکول کے دوستوں کو سب کچھ بتانے کا فیصلہ کیا۔

سنہ 2008 میں جب وہ 16 سال کی تھیں تو اس کی ایک دوست نے اس کی ماں کو سب کچھ بتا دیا۔ سوئے اتفاق اس لڑکی کی ماں فوٹوگرافر کو جانتی تھی۔ اس کی ماں نے تباتا کو ملاقات کی غرض سے بلایا۔

‘انھوں نے مجھے بتایا کہ وہ بہت سی دوسری لڑکیوں کو جانتی ہیں جنھیں فوٹو گرافر نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ سن کر میرے ہوش اڑ گئے۔ میرا خیال تھا کہ اس نے صرف میرے ساتھ ایسا کیا ہے لیکن اس نے تو بہت سی لڑکیوں کی زندگی برباد کی تھی۔’

جنسی زیادتی کے سات سال بعد تباتا نے پولیس میں شکایت درج کی۔ پولیس نے تحقیقات تو کی لیکن جلد ہی کیس بند کر دیا۔’

تباتا ایک وکیل سے ملی۔ لیکن انھوں نے اس معاملے کو لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس میں کوئی جان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا، ‘کیس پرانا ہے اور میرے پاس ثبوت نہیں ہیں۔’

تباتا اس دن خوب روئی اور انھیں یوں محسوس ہوا کہ مجرم کو اب کبھی سزا نہ ہو سکے گی۔

کچھ عرصے بعد کسی نے انھیں بتایا کہ ایک کاروباری شخص کی نو سالہ بیٹی کا بھی اسی فوٹو گرافر نے جنسی استحصال کیا ہے۔

تباتا اس کی ماں سے مدد لینے پہنچی۔

میں نے انھیں عدالت میں گواہی دینے کے لیے کہا۔ اس کے بعد تباتا دوبارہ وکیل کے پاس گئی۔

جج نے یہ تسلیم کیا کہ مجرم کا بچوں کے جنسی استحصال کا ریکارڈ رہا ہے۔ ایک سال بعد سنہ 2013 میں عدالت میں پہلی سماعت ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران فوٹو گرافر نے ان الزامات سے انکار کیا۔ انھوں نے کہا کہ تباتا انقامی طور پر ان پر الزام لگا رہی ہے کیونکہ اس کے والد کا ان کی بیوی کے ساتھ تعلق تھا۔

لیکن عدالت نے فوٹو گرافر کو مجرم قرار دیا اور سات سال کی سزا سنائی۔

24 سال کی عمر تک تباتا نے سول پولیس اکیڈمی کا کورس مکمل کیا اور ایک پولیس اہلکار بن گئیں۔

22 دسمبر سنہ 2016 کو وہ آٹھ دس پولیس اہلکاروں کی اپنی ٹیم کے ساتھ فوٹوگرافر کو گرفتار کرنے پہنچیں۔ وہ دریا کے کنارے ایک فارم ہاؤس میں چھپا تھا۔

وہ جانتی تھی کہ اس کی مشکلوں نے اسے پولیس اہلکار بننے کا حوصلہ دیا اور وہ تمام ریپسٹوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانا چاہتی تھیں۔

ایک سال بعد اسے جیل میں اس کے اچھے برتاؤ کے سبب چھوڑ دیا گيا اور اس سے تباتا کو اطمینان نہیں۔

تباتا کہ خیال ہے کہ ان کی کہانی دوسروں کے لیے ایک انتباہ ہے اور وہ تمام ماؤں سے کہیں گی کہ اپنے بچوں سے بات کریں اور انھیں یہ احساس دلائیں کہ وہ ان پر بھروسہ کرتی ہیں۔


صفحات: 1 2

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp