ماہ نور بلوچ، مہوش حیات، صباءقمر، نعمان اعجاز ایک ڈرامے میں کام کرنے کیلئے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟


ماہ نور بلوچ، مہوش حیات، صباءقمر، نعمان اعجاز سمیت دیگر نامور فنکار ایک ڈرامے میں کام کرنے کیلئے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر ہی آپ بے اختیار دل تھامنے پر مجبور ہو جائیں گے

گزشتہ 10 سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری میں خاصی بہتری آئی ہے اور اس دوران ایک مرتبہ پھر کئی اچھے ڈرامے اور فلمیں دیکھنے کو ملی ہیں اور پاکستانیوں کو یہ احساس بھی ہوا ہے کہ ہمارے ہاں بہترین فنکار موجود ہیں جو عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ اداکار بہترین کام کرتے ہیں اور لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ معروف اداکار اور اداکارائیں ایک ٹی وی سیریل میں کام کرنے کیلئے کتنے پیسے لیتے ہیں؟ تو جناب! دل تھام کر پڑھیں کیونکہ صرف ایک ٹی وی ڈرامے کیلئے کتنا معاوضہ لیا جاتا ہے؟ یہ جان کر ہی آپ کو جھٹکا لگ جائے گا۔

معروف خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ شوبز انڈسٹری میں جانا پہچانا نام ہیں اور ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل کی ایک قسط کیلئے تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کرتی ہیں۔

مہوش حیات نے ٹی وی پر کامیابی کے بعد سلور سکرین پر بھی کامیاب کیرئیر کا آغاز کیا اور میوزک انڈسٹری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں۔ وہ کسی ٹی وی ڈرامے کی ایک قسط کیلئے تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کرتی ہیں۔

صباءقمر نے لالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور بھارت میں صف اول کے اداکار عرفان خان کیساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ ڈرامے کی ایک قسط کیلئے تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار روپے وصول کرتی ہیں۔

معروف اداکار نعمان اعجاز بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کرتا دھرتاﺅں میں سے ایک ہیں جو صرف ایک پراجیکٹ کیلئے2 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

راحت فتح علی خان کی آواز کانوں میں رس گھول دیتی ہے جنہوں نے بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں کیلئے ایسے گانے گائے جو امر ہو گئے اور آج بھی زبان زد عام ہیں۔ وہ صرف ایک گانا گانے کیلئے ایک تقریباً کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری فیصل قریشی کے نام کے بغیر ادھوری ہے جو اپنی بہترین اداکاری سے کردار میں ایسی جان ڈال دیتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ وہ ایک پراجیکٹ کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

فواد خان کے پاکستان میں چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں مگر بھارت میں بھی ان کے مداح صرف ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔ فواد خان کا نام ہی کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے اور وہ ڈرامہ سیریل کی ایک قسط کیلئے تقریباً 3 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

عاطف اسلم کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں جن کا لائیو کنسرٹ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں کیلئے کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔ وہ لائیو کنسرٹ کیلئے 10 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں جبکہ صرف ایک گانا گانے کیلئے 15 لاکھ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

مختلف تنازعات کا شکار ماہرہ خان کسی تعریف کی محتاج نہیں جنہیں بہترین اداکاری کے باعث بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ وہ ڈرامہ سیریل کی ایک قسط کیلئے 3 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

شان شاہد کو موجودہ دور میں لالی ووڈ کا سب سے بڑا نام کہا جائے تو غلط نہ ہو گا جنہوں نے بہت سی پنجابی اور اردو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس حساب سے ان کا معاوضہ بھی سب سے زیادہ ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق وہ ایک فلم کیلئے 5 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).