نیب کا زعیم قادری کے خلاف زمینوں پر قبضے کے الزامات کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ


نیب لاہور نے ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے خلاف زمینوں پر قبضے اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر جاری تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 8 جنوری 2018ء کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زعیم قادری و دیگر کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

زعیم قادری کے خلاف پنجاب سمال انڈسٹری کواپریٹو ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر غیر قانونی فوائد لینے، سوسائٹی کی مدد سے سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی، چیئرمین نیب نے زمینوں پر قبضے، اختیارات کا ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر زعیم قادری ودیگر کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی، سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے خلاف تحقیقات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور نہ ہی نیب لاہور نے انہیں طلبی کے سمن جاری کیے۔ نیب کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چیئرمین نیب نے زعیم قادری کے خلاف الزامات کی جانچ پڑتال کرنے کی منظوری دی تھی تاہم تحقیقات بند کرنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).