حکومتی حج کوٹہ پالیسی مسترد


\"supremecourt\"سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کی حکومتی پالیسی مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں سرکاری اور پرائیوٹ کوٹہ کو مساوی رکھا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حج کوٹہ پالیسی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر حکومتی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے گزشتہ 2 سالوں میں حج پر بہترین کارکردگی دکھائی جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اداروں کی ساکھ اتنی خراب ہوچکی کہ اچھے کام پر بھی انگلیاں اٹھتی ہیں، کارکردگی اچھی تھی تو پالیسی میں تبدیلی کیوں کی گئی۔
درخواست کی سماعت کے دوران وکیل ٹور آپریٹرعابد زبیری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے ٹورآپریٹر ز کے کوٹے میں کمی کرکے عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جب کہ حج پالیسی 2016ءتیار کرتے وقت اعلیٰ سطح کمیٹی سے بھی حقائق چھپائے گئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکومت کی نئی حج کوٹہ پالیسی مسترد کرتے ہوئے سرکاری و پرائیویٹ کوٹہ مساوی رکھنے کا حکم دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments