تحریک انصاف کے ندیم افضل چن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر ووٹ مانگ رہے ہیں

ندیم افضل چن نے عوام سے ووٹ مانگنے کیلئے اپنی جس ’خدمت‘ کا انتخاب کیا ہے وہ ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع ہوا اور مسلم لیگ (ن) نے بھی اسے جاری رکھا مگر ندیم افضل چن نے اپنے پوسٹر پر اسے ”خواتین انکم سپورٹ پروگرام“ لکھا ہے اور تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ استعمال کئے ہیں۔
ندیم افضل چن نے اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تقریباً 14 ہزار ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کیلئے اس وقت کی خواتین انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد کا بندوبست کروایا۔ انہی کی دعاﺅں کی بدولت ہم تبدیلی لے کر آئیں گے اور نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ انشاءاللہ“
جیسے ہی یہ اشتہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کروایا تو پاکستانیوں نے بھی ”ہتھیار“ اٹھا لئے اور پھر وہ تابر توڑ ’حملے‘ کئے کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے۔
علی زیدی نامی صارف نے لکھا ”بینظیر انکم سپورٹ بولو چن صاحب۔۔۔ ایسے نہیں چلے گا‘ ‘
علی جمیل حیدر نے سوال پوچھا ”کیا آپ کو شرم آتی ہے شہید بی بی کا نام اپنی ٹائم لائن پر لکھتے ہوئے“
عبدالحفیظ نے لکھا ”سارا ترقیاتی کام جس ووٹ پر مانگ رہے ہو وہ پیپلز پارٹی دور حکومت کا جبکہ جھنڈا تحریک انصاف کا۔۔۔ شرم نہیں آ رہی “
ذیشان رانجھا نے ندیم افضل کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ”بے شرمی کس بات کی۔ ندیم افضل چن نے محنت نے کام کروایا ہے، زرداری صاحب وہاں جا کر کام نہیں کروا رہے تھے“
لاونگین خان نے لکھا ”بے نظیر انکم سپورٹ یا خواتین انکم سپورٹ؟؟؟ آپ تو بڑے احسان فراموش اور مطلبی نکلے۔ چن صاحب! افسوس ہوا، آپ کا نظریہ فقط قومی اسمبلی کی سیٹ ہے۔ پیپلز پارٹی کے دروازے ان جیسے لوگوں پر مکمل بند ہو جانے چاہئیں“
لئیق ہاشمی نے لکھا ”ان کاموں کیلئے شکریہ پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔۔۔ جئے جئے بھٹو“
فہمی برچھا نے لکھا ”کم ظرف انسان، بینظیر انکم سپورٹ لکھیں“
ساجد بھٹی نے لکھا ”چن صاحب ووٹ ضرور مانگو تمہارا حق ہے لیکن اگر لوٹا بن کر دوسری جماعت میں چلے گئے ہو تو اپنی جماعت کی بات کرو۔۔۔ پی پی پی کا آسرا مت لو“










