میشا شفیع اب علی ظفر کے خلاف بیان نہیں دے سکیں گی


علی ظفر اور میشاءشفیع کی لڑائی، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارعلی ظفر نے موقف اپنایا ہے کہ میشاشفیع نے ہراساں کرنے کیلئے بے بنیادالزامات عائد کئے جس کے باعث شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میشاشفیع کو 100 کروڑروپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشاشفیع کو علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے نوٹس پر جواب طلب کرلیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).