حنیف عباسی شریف خاندان کے دفاع کیلئے ٹی وی پروگرام سے غیر حاضر؛ "ایسا پہلی بار ہوا ہے پچھلے بارہ سالوں میں”

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ پر شریف خاندان کادفاع کرنے کیلئے باربار رابطہ کرنے کے باوجودمسلم لیگ ن کا نمائندہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں نہ پہنچا ،ایسا میرے ساتھ 12سال میں پہلی بار ہوا ہے ، پروگرام اینکر کا دعویٰ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل پر نوازشریف خاندان کے نئے اثاثو ں کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبر پر نوازشریف خاندان کے دفاع کے لئے مسلم لیگ ن کا نمائندہ باربار رابطہ کرنے پر نہ پہنچا جس پر پر وگرام کے اینکر کامران شاہد کا کہنا تھا کہ ایسا 12سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے میرے پروگرام میں نمائندگی کے لئے کوئی نہیں آیا۔ کامران شاہد کاکہنا تھا کہ ا س حوالے سے حنیف عباسی کو مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ پروگرام میں نہیں آئے اور اس حوالے سے پروگرام کے دور ان بھی باربار ان سے رابطہ کیا گیا مگر وہ پروگرام میں شامل نہ ہوسکے ۔
Facebook Comments HS

