بلوچستان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو نااہل قرار دے دیا گیا: تحریک انصاف کو شدید نقصان


بلوچستان میں تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما یار محمد رند کو انتخاب میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ یار محمد رند عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور صوبائی صدر یار محمد رند کو نااہل قرار دے دیا جس کے بعد یار محمد رند عام انتخابات 2018ء میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر ہیں۔ یار محمد رند پر مختلف نوعیت کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے حلقہ این اے 260 اور بی پی 17سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ تحریک اںصاف کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ صوبائی صدر کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف کی بلوچستان میں انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).