ٹڈاپ سکینڈل کیس میں یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


\"yousafاحتساب عدالت نے ٹڈاپ سکینڈل میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد عظیم کی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے مقدمے کے 7 نئے چالان عدالت میں پیش کئے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 512 کے تحت مفرور قرار دیا گیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کا چالان سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ایف آئی اے کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments