عمران خان کے گھر کی دیواروں پر جگہ جگہ نواز شریف کی تصویریں کیوں لگی ہیں ؟


یہ عمران خان کے گھر کی دیواروں پر جگہ جگہ نواز شریف کی تصویریں کیوں لگی ہیں ؟وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

مقامی اخبار ”ڈان “کے مطابق میانوالی میں واقع عمران خان کے آبائی گھر ”عظیم منزل“میں نواز شریف کی تصاویر آویزاں ہیں جسے دیکھ کر سب حیران ہو جاتے ہیں ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی میں موجود ہیں جو مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ۔

انعام اللہ نیازی کا خاندان پہلے سے ہی مسلم لیگ ن میں تھا لیکن 2011کی سونامی کے بعد انعام اللہ نیازی بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے ۔اس کے بعد تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن میں انعام اللہ نیازی کا گروپ میانوالی سے پارٹی الیکشن ہار گیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عام انتخابات میں انعام اللہ نیازی کو پارٹی ٹکٹ نہیں دی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ دی اور بھکر سے اپنے بھائی سابق ایم پی اے نجیب اللہ نیازی کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن لڑ کر پنجاب اسمبلی کا حصہ بن گئے تھے ۔

Facebook Comments HS