مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ مستعفی


مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے ناصر خان جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو بھیج دیا ہے۔ وہ 23 اکتوبر 2015 سے بحیثیت قومی سلامتی کا مشیر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ان سے قبل یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو اس وقت خارجہ امور کے مشیر بھی تھے۔

واضح رہے کہ ناصر خان جنجوعہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔