دنیا کا طویل العمر جاپانی شخص 112 سال کی عمر میں چل بسا
دنیا کا طویل العمرجاپانی شخص دل کا دورہ پڑنے سے 112 سال کی عمر میں چل بسا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی جاپان کے ایک ہسپتال میں دنیا کے طویل العمر شخص یاسوتارو کوڈی 112 سال کی عمر میں انتقال کرگئے جب کہ حال ہی میں ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اوراس حوالے سے انہیں ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے یاسوتارو کوڈی کا کہنا تھا کہ طویل زندگی پانا ہو تو زیادہ کام کرنے کے بجائے زندگی کو مزے سے گزارنا چاہیے۔یاسوتارو کوڈی جاپان کے شمال مغربی علاقے فوکی میں 13 مارچ 1903 کو پیدا ہوئے اور پیشے کے اعتبارسے درزی تھے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر سیمینار - 02/11/2023
- پاکستانی نوجوان کی جاپانی مقابلے میں دوسری پوزیشن - 01/11/2023
- سپریم کورٹ کا ایک گھنٹے میں عمران خان کو عدالت پیش کرنے کا حکم - 11/05/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).