کیا گھر میں پہلے قدم رکھنا بشری بی بی کے کسی وظیفے کا حصہ تھا؟


عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور گھر میں داخل ہونے لگے تو بشریٰ بی بی نے ایسا کام کر دیا وہاں موجود ہر شخص ’دنگ‘ رہ گیا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے

عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ جیسے ہی وہاں پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے دیکھا کہ بشریٰ بی بی نئے تعمیر ہونے والے اس گھر میں خاص طور پر پہلے داخل ہوئیں اور عمران خان بعد میں داخل ہوئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان بشریٰ بی بی کے آگے تھے تاہم انہوں نے خود رک کر اہلیہ کو جگہ دی اور وہ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے پہلے گھر میں داخل ہوئیں۔

IK Today@IKTodayPk

چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہاپنے گھر زمان پارک پہنچ گے

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ معروف صحافی یہ کہہ چکے ہیں کہ زمان پارک والا گھر بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی گرایا گیا تھا کیونکہ وہ ان کی وزارت عظمیٰ کی راہ میں رکاوٹ تھا اور تزئین و آرائش بھی ان کے کہنے پر کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی  باپردہ خاتون ہیں جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ وظائف بھی کرتی ہیں اور عمران خان اپنے کئی فیصلے ان سے پوچھ کر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے پہلے گھر میں داخل ہونا بھی ان کے کسی ’وظیفے‘ کا حصہ ہو سکتا ہے یا پھر یہ محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے تاہم صارفین اس معاملے پر اپنی اپنی رائے دینے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی چینلوں نے بھی جب ان کے لاہور پہنچنے کی خبریں چلائیں تو خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ بشریٰ بی بی پہلے گھر میں داخل ہوئیں اور عمران خان بعد میں داخل ہوئے۔ بہرحال اب اس میں کیا ’راز‘ ہے یہ تو عمران خان ہی بتا سکتے ہیں اور وہ بتاتے ہیں یا نہیں؟ یہ ان پر منحصر ہے، تب تک سوشل میڈیا صارفین اپنے اندازے لگانے میں ’آزاد‘ ہیں۔

Facebook Comments HS