روس پہنچے پاکستانی نوجوانوں کا انوکھا انداز


ورلڈکپ دیکھنے روس گئے 7 پاکستانی نوجوانوں نے وہاں ایسا کام کر دکھایا کہ ہر پاکستانی کا دل جیت لیا

ویب سائٹ مینگو باز نے فاران تنویر اور ان کے ساتھی نوجوانوں سے بات کی ہے جو ورلڈ کپ میں پاکستان کے کردار کو فخریہ طور پر دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ وہ ایک بڑے پاکستانی پرچم کے ساتھ روس میں موجود ہیں جس پر تحریر ہے ” ورلڈ کپ کیلئے فٹبال ہم نے بنائے ہیں۔“ انہوں نے یہ جہازی سائز پرچم شہر بھر میں لہرایا ہے اور دنیا بھر سے آئے لوگوں نے اسے بھرپور توجہ دی ہے۔

تنویر نے بتایا کہ وہ اور ان کے دوست اس پاکستانی پرچم کو شہر بھر میں لہرارہے ہیں اور دنیا بھر سے آئے فٹبال کے پرستار اس بات کو قابل تحسین قرار دے رہے ہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے فٹبال پاکستان نے تیار کئے ہیں۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں پاکستان زندہ باز کے پرجوش نعرے سنائی دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی شہری بھی ان کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

Facebook Comments HS