اگر شدید گرمی میں آپ گاڑی کی پیٹرول ٹینکی مکمل فل کر دیں تو کیا اس کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے؟


اگر شدید گرمی میں آپ گاڑی کی ٹینکی مکمل فل کر دیں تو کیا اس کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے؟ جانئے وہ بات جو تمام ڈرائیوروں کو معلوم ہونی چاہیے

’دی میٹرو‘ کے مطابق آٹو موبیل ٹیکنالوجی کے ماہر راڈ ڈینس نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ان فضول باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تمام گاڑیوں کے فیول سسٹمز کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ ایندھن کے پھیلاﺅ اور اس میں سے نکلنے والے بخارات کے دباﺅ کو بآسانی برداشت کر سکتے ہیں۔ ٹینکی کو پورا بھروانے کی صورت میں اس کے پھٹنے کا ہرگز کوئی امکان نہیں ہوتااور شہریوں کو اس کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے برعکس اگر آپ لمبے سفر پر جارہے ہیں تو ایندھن ختم ہونے کے باعث شدید مسائل پیش آسکتے ہیں۔ تو میں یہی مشورہ دوں گا کہ فیول ٹینک کو پورا ہی بھروانا چاہیے اور شہریوں کو یہ بھی چاہیے کہ اس طرح کی بے بنیاد باتوں کو تصدیق کے بغیر آگے مت پھیلائیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).