جب ہما قریشی نے سوئمنگ پول کی تصویر شئیر کی


”کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہو آنٹی۔۔۔“ معروف اداکارہ ہما قریشی نے سوئمنگ پول میں لی گئی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ بھارتیوں سے ”برداشت“ نہ ہوئی، وہ کچھ کہہ ڈالا کہ جس کا انہوں نے تصور بھی نہ کیا ہو گا

بھارتی اداکارہ ہما قریشی کا بھی ایسے ہی افراد سے پالا پڑ گیا جب انہوں نے سوئمنگ پول میں لی گئی تصویر شیئر کی، موٹی، آنٹی، بدصورت جیسے کئی القابات سے نوازا گیا اور اخلاقیات کی حدود بھی پھلانگ دی گئیں۔ ہما قریشی سری لنکا میں موجود ہیں، انہوں نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ انتہائی پراعتماد نظر آ رہی ہیں۔

صارفین کو ان کا یہ انداز پسند نہ آیا اور انہیں موٹی، آنٹی جیسے القابات سے نواز دیا جبکہ کچھ صارفین نے اخلاقیات کی حدود عبور کرتے ہوئے ایسی باتیں بھی لکھیں جن کا تذکرہ بھی ممکن نہیں۔

ابھیشک نے لکھا ”گئی بھینس پانی میں“

عابد نے لکھا ”موٹی سوئمنگ پول میں“

محسن نے لکھا ”بریانی کھانا بند کر دو اب“

مک نے لکھا ”آپ موٹی ہو رہی ہیں اپنے جسم کا خیال رکھیں۔۔۔ چہرے کے تاثرات بہت ہی شاندار ہیں اور آپ کا چہرہ بہت اچھا ہے لیکن آپ کا جسم کہیں اور جا رہا ہے۔۔۔ بس اس کا خیال کریں“

دی پیندرا یادیو نے لکھا ”کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہے آنٹی“

حسین بن احمد نے لکھا ”حیاءکے پردے میں رہا کرو اور اچھی لگو گی“

ارپت نے لکھا ”ہاتھی میرے ساتھی“

راہول دیو نے لکھا ”مسلم ہو کر آدھی برہنہ ہو گئی ہو اور پانی میں نہانے جا رہی ہو اور کپڑے بھی مناسب نہیں۔۔۔ تمہیں شرم آنی چاہئے“

فیضان وقار نے لکھا ”موٹی وزن پھر بھی کم نہیں ہوتا تمہارا“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).