شیخ رشید اور عابد شیر علی کی ٹوئٹر پہ جگت بازی؛ جیالے نشانہ


”جیالوں کا احترام کریں کیونکہ وہ دنیا میں اتنے ہی رہ گئے جتنے کہ ’پانڈے‘۔۔۔“ عابد شیر علی نے یہ بات کی تو شیخ رشید نے ن لیگ کے کارکنوں سے متعلق ایسی بات کہہ دی جو ان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گی، سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان آ گیا

عام انتخابات کا د ور دورہ ہے اور ایسے میں سوشل میڈیا پر ہر جانب اسی معاملے پر گفتگو اور تبصرے نظر آتے ہیں اور عوام کے ساتھ سیاستدان بھی اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعابد شیر علی نے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ”چھیڑنے“ کی کوشش کی تو شیخ رشید نے اس کی ٹویٹ پر مسلم لیگ (ن) سے متعلق بات کرتے ہوئے کچھ ایسا ”مصالحہ“ چھڑکا جو عابد شیر علی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا کہ انہیں یہ سننے کو بھی مل سکتا ہے۔

عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پی پی پی کے جیالوں کا احترام کریں کیونکہ اب وہ تعداد میں اتنے ہی رہ گئے ہیں جتنے کے دنیا میں ’پانڈے‘۔۔۔“

شیخ رشید کی نظر جیسے ہی اس ٹویٹ پر پڑی تو نہ جانے انہیں کیا سوجھی کہ فوراً جواب دیا ”پانڈے جی!!! ن لیگ کے بھی اتنے ہی رہ گئے ہیں، اکثریت کو تو لاہورئیے کڑاہی میں ڈال کر کھا گئے ہیں“

اس ٹویٹ کے بعد وہی کچھ ہوا جو ماضی میں ہوتا آیا ہے، عوام کو تبصرہ کرنے کیلئے ایک اور موضوع مل گیا اور پھر طرح طرح کے تبصروں نے اس ”شکوہ“ اور پھر ”جواب شکوہ“ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

Facebook Comments HS