ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر پہ سوشل میڈیائی بحث
حال ہی میں ائیرپورٹ پر لی گئی ان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔
ثانیہ مرزا حاملہ ہیں اور ایسی صورتحال میں خواتین کے وزن میں اضافہ معمولی بات ہے مگر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور اس کے بعد صارفین میں باقاعدہ بحث شروع ہو گئی۔
سونیا چاولہ نے لکھا ”یہ بہت ہی خوفناک لگ رہی ہے“
عاشی نے لکھا ”پینڈو عورت“
حراءنے ثانیہ مرزا کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ”ضروری تو نہیں کہ یہ بھی سب کی طرح مغربی لباس پہن کر اپنی نمائش کرتی پھریں۔۔۔ میرے خیال سے وہ توہ اس روائتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں“
سرویش نے لکھا ”اس کا چہرہ تو 50 سالہ عورت جیسا لگ رہا ہے، یہ کیا کر رہی ہے“
تیمور عتیق نے لکھا ”اب یہ آنٹی جی بن گئی ہیں“
ایک صارف نے سرویش کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”کیونکہ وہ حاملہ ہیں“
ریماس نے لکھا ”وہ حاملہ ہیں دوستو!!! وزن بڑھنا معمول کی بات ہے۔ 12 کلو وزن میں اضافہ ایک حاملہ خاتون کیلئے عام سی بات ہے۔ یہ جاننے کے بعد بھی کہ وہ حاملہ ہیں، ایسا مت کہو وہ بدصورت لگ رہی ہیں ، آپ لوگ اس معاملے پر بھی اپنی منفی سوچ پھیلانا چاہتے ہیں“
سدھیر نے ان کے کپڑوں پر بھی اعتراض کر دیا اور لکھا”ایسا لگتا ہے کہ لباس کے معاملے میں یہ حیدرآبادی سٹائل سے زیادہ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہیں“
ایکوا مرمیڈ نامی صارف نے سدھیر کو جواب دیا ”حیدر آباد کے لوگ پنجابی کپڑے نہیں پہن سکتے۔۔۔ اب لباس میں بھی پاکستان، بھارت ہونے لگ گیا۔۔۔ حتیٰ کہ پوری دنیا میں رہنے والے ہندو بھی پنجابی کپڑے پہنتے ہیں“












