کراچی کے پان، شہباز شریف کا بیان اور چاند نواب کا ویڈیو ری ایکشن

وہ اس قدر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے کہ بالی ووڈ کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں باقاعدہ کردار بن گئے جس میں نواز الدین صدیقی چاند نواب بنے نظر آئے۔ اس فلم کے بعد چاند نواز کی شہرت میں مزید اضافہ تو ہو گیا مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ حقیقی زندگی میں رپورٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات میں بھی صرف اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ اب ان کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔
اس ویڈیو میں وہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی اور اس دوران پان سے متعلق دئیے گئے بیان پر رپورٹنگ کرنے میں مصروف ہیں جس دوران انہیں کئی طرح کی ”مشکلات“ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کبھی خاص موقع پر انہیں پان مہیا نہیں کیا جاتا تو کبھی وہ خود بھول جاتے ہیں، کسی جگہ پر وہ شہباز شریف کو پان کیساتھ ’مکس‘ کر دیتے ہیں تو کہیں خود پر غصے کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہو رہی ہے کہ ہر کوئی ان کی ”ٹرین“ والی ویڈیو بھول گیا ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

